بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ 

ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں— فوٹو: ملالہ

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔

نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی، ملالہ — فوٹو: ملالہ

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے  پرجوش ہیں۔

اشتہار
Back to top button