بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین پی ٹی آئی کے دوران عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دوران عدت نکاح سے متعلق کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سول جج نصر من اللہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے دوران عدت نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

سول جج نصرمن اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دوران عدت نکاح سے متعلق کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا جس کے خلاف سیشن کورٹ اسلام آباد میں اپیل دائر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح کے معاملے پر نکاح خواں کا بیان بھی سامنے آ چکا ہے جس میں وہ اعتراف کر چکے ہیں کہ انہیں عدت کے بارے میں بعد میں بتایا گیا جس کے بعد دوبارہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تجدید کروائی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید نے بعد ازاں اپنے بیان میں بتایا کہ نکاح کے لیے مجھے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر میں لے جایا گیا جہاں ایک عورت جس نے اپنا تعارف بشریٰ بی بی کی بہن کے حوالے سے کروایا اور بتایا کہ شادی کے لیے تمام شرعی احکامات پورے کر لیے گئے ہیں اور عمران خان اور بشریٰ بی بی شادی کے لیے آزاد ہیں جس کے بعد میں نے دونوں کا نکاح یکم جنوری 2018 کو کروایا۔

مزید پڑھیے  افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں،فواد چودھری
Back to top button