بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں افغان عبوری حکومت نے کردار ادا کیا،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہورہے ہیں، مذاکرات میں علاقوں کے متاثرہ افراد کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے یہ علاقے طویل عرصے کے بعد امن کی طرف بڑھ رہے ہیں، مذاکرات میں مقامی افراد کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان عبوری حکومت نے مذاکرات میں کردار ادا کیا، مذاکرات میں پیش رفت کے مطابق فائر بندی میں توسیع ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک طالبان سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، مذاکراتی عمل میں ملکی سالمیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے وقت ریاست کی حاکمیت اور عوامی حقوق کو مذاکرات میں ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

Back to top button