بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ہربجھن سنگھ بھی آصف علی کی تعریف پر مجبور

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ بھی قومی کرکٹر آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے آصف علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی نے آخری گیند پر سنگل سے انکار کر کے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو مکمل کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا ۔

Back to top button