بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے شہباز گل کی پیشی نہ ہونے کے باعث قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بعدازاں عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر2021 کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 خیال رہے کہ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کمپنی کا مؤقف ہے کہ شہباز گل نےٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات لگائے۔

Back to top button