بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے طلب کر لیا ہے تاکہ اپنے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے خلاف بے بنیاد بیانات کی وضاحت کریں۔ وزیر اطلاعات کو چیف الیکشن کمیشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے بیانات کی وضاحت کیلئے تین ہفتوں کا وقت دیا گیا ، جس کی میعاد 19 اکتوبر کو ختم ہوئی۔

کمیشن کو چودھری کی جانب سے ایک تازہ درخواست موصول ہوئی جس میں جواب جمع کرانے کے لیے مزید تین ہفتوں کا وقت درکار تھا ، لیکن کمیشن نے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہے اور انہیں 27 اکتوبر کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔قبل ازیں کمیشن پہلے ہی وفاقی وزیر ریلوے اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرچکا ہے

وضاحت کے لیے 26 اکتوبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے چکی ہے۔دونوں وزراء کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے نوٹس جو ان سے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے کہے گئے تھے 16 ستمبر کو جاری کیے گئے تھے۔23 ستمبر کو فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کے لیے چھ ہفتوں کا وقت مانگا تھا ، لیکن تین ہفتوں کا وقت دیا تھا جو 19 اکتوبر کو ختم ہواگیا تھا ، الیکشن کمیشن نے مزید وقت دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں 27کو طلب کر لیاہے ۔

Back to top button