بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شاہنواز دھانی نے دھونی کو کیا کہہ دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور سابق بھارتی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔مکالمے کے دوران فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سابق بھارتی کپتان کو کہا کہ آپ تو اور بھی فٹ ہوتے جا رہے ہیں جس پر دھونی نے جواب دیا کہ اب تو عمر ڈھلتی جا رہی ہے، دھانی نے کہا کہ نہیں آپ تو پہلے سے بھی فٹ ہیں۔دونوں کے درمیان مکالمہ بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ہوا جب ایم ایس دھونی کھلاڑیوں کے ہمراہ بس کی طرف جا رہے تھے اس وقت پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن جاری تھا۔خیال رہے کہ ایم ایس دھونی مینٹور کی حیثیت سے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Back to top button