بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

داعش خراسان کے تین دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پولیس اور سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں داعش خراسان کے تین دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی پشاور کے علاقے شاہ پور میں کی گئی جس میں تین دہشتگرد مارے گئے اور ان کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ داعش خراسان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، فورسز کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے تین ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈ اور کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریش شروع کردیا گیا ہے۔

Back to top button