بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق

یمن کے شہر عدن میں کار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور5  زخمی ہوگئے۔

 عرب میڈیا کے مطابق دھماکے میں گورنر عدن کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قافلے میں دھماکے کے بعد پولیس اور ایمبولینس جائے وقوع   پر پہنچیں جہاں کئی افراد زخمی تھے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اور ایک حکومتی وزیر دھماکے میں محفوظ رہے جبکہ دھماکا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

یمن کے صدر عابد ربو منصور ہادی نے کہا ہےکہ اس حملے کی جامع تحقیقات ہو ں گی اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Back to top button