بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پاکستان پہنچ گئیں

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ وینڈی شرمن  وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچیں، جہاں وزرات خارجہ اور امریکی سفارت خانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 وینڈی شرمن پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔پاکستان پہنچنے سے قبل ایک ٹوئٹ میں امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا ۔

وینڈی شرمن کا کہنا تھا کہ آج صبح سویرے جنوب مغربی پاکستان میں آنے والے مہلک زلزلے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔

Back to top button