بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

پینڈورا پیپرز، روسی صدر سے متعلق بڑا انکشاف

نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات ’پنڈورا پیپرز‘ میں  روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔

دستاویزات کے مطابق موناکو میں موجود اپارٹمنٹس جس خاتون کے نام ہیں اس کے مبینہ طور پر روسی صدر کے ساتھ برسوں پرانے تعلقات ہیں۔

46 سالہ سویتلانا اپنی بیٹی کو جنم دینے کے چند ہفتے بعد موناکو میں ایک آف شور کمپنی کے ذریعے اپارٹمنٹ کی مالک بنیں۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سویتلانا پچھلے سال ایک بچی کی ماں بنیں جب کہ ان کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ برسوں سے خفیہ تعلق تھا۔

پنڈورا پیپرز کے مطابق سویتلانا برٹش ورجن آئی لینڈ میں ایک آف شور کمپنی کی مالک ہیں جبکہ موناکو میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کو بھی استعمال کرتی رہیں۔

 روسی میڈیا کاکہنا ہے کہ یہ مالیاتی کمپنی روسی صدر پیوٹن کے ارب پتی دوستوں میں سے ایک کے لیے کام کرتی ہے۔ 

خیال رہےکہ پنڈورا پیپرز ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہیں اور تحقیقات میں دنیا کے 117 ملکوں کے 150 میڈيا اداروں کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا ہے۔

اشتہار
Back to top button