بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سمندری طوفان شاہین سے متعلق نیا الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان شاہین کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان  ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ طوفان شاہین کے زیر اثر خضدار، گوادر، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں کل تک بادل برسیں گے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر کے تمام پرائیویٹ اسکولز آج بندرہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان شاہین سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان کراچی کے مغرب سے 470 کلو میٹر دور ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اورماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے گردہواؤں کی رفتار 110سے 120کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں کراچی سمیت سندھ اور  بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ روز کے لیے طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

بعد ازاں بتایا گیا کہ سندھ میں سمندری طوفان اور موسلا دھار بارش کے امکانات کم ہوگئے اور بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن سندھ سے دور ہونے لگا ہے

Back to top button