بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

عاقب جاوید اور معین خان کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ بورڈ میں سابق کرکٹرز کو شامل کرنے کے خواہشمند ہیں، اس حوالے سے پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رمیز راجہ سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں جس میں پہلی ملاقات سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید سے ہوئی ہے جس میں جونیئر کرکٹ کے حوالے سے تفصیلی پلانز پر بات کی گئی

رمیز راجہ مستقبل سابق کرکٹر و سابق کپتان معین خان سے بھی ملاقات کرنا چاہتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ عاقب جاوید اور معین خان کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دینے کے خواہش مند ہیں اس حوالے سے عاقب جاوید کی رمیز راجہ سے دوسری ملاقات جلد متوقع ہے جس میں تمام چیزوں کو حتمی شکل دی جائے، یاد رہے کہ معین خان اور عاقب جاوید رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پہلی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والے سابق کرکٹرز تھے اس پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل رمیز راجہ نے عاقب جاوید کو تھپکی بھی دی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ بہت جلد عاقب جاوید بورڈ کا حصہ بننے والے ہیں۔

Back to top button