بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توہین رسالت کیس میں گرفتار خاتون کو سزائے موت

لاہور کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کیس میں گرفتار خاتون کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور کی مقامی عدالت کےایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے ملزمہ سلمٰی تنویر کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔

پراسکیوشن نے ٹرائل کے دوران 11 گواہوں کو پیش کیا، عدالت نے خاتون سلمٰی تنویر کو سزائے موت اور 50 ہزار روپے جرمانےکی سزاسنائی۔

 مجرمہ  پر توہین رسالت کےالزام میں 2013 میں لاہور کے تھانہ نشترکالونی میں مقدمہ درج  ہوا  تھا۔

 عدالتی فیصلےکے مطابق خاتون سزا کے خلاف 7 رو ز میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔

Back to top button