بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

 روس کے شہر پرم کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پرم شہر کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

یونیورسٹی ترجمان اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے بچنے کے لیے یونیورسٹی کے طالبعلم کلاس روزمز  کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔

Back to top button