بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

نیدر لینڈز کی  وزیر خارجہ سگرید کاگ مستعفی

سگرید کاگ کو پارلیمنٹ کی جانب سے افغانستان میں مہاجرین کے انخلا میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر تنقید کا سامنا تھا

نیدر لینڈز کی  وزیر خارجہ سگرید کاگ مستعفی ہوگئیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سگرید کاگ نے پارلیمنٹ میں اکثریت کی جانب سے محاجرین کے افغانستان سے انخلا کےانتظامات   پر تنقید کیے جانے کے بعد استعفیٰ دیا ہے ۔

سگرید کاگ پر پارلیمنٹ کی جانب سے  تنقید کی جارہی تھی کہ انہوں نے گزشتہ ماہ افغانستان میں مہاجرین کے انخلا  میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ہزاروں افغان مہاجرین نید رلینڈ میں پناہ لینے سے محروم ہوگئے  ۔ 

اس موقع پر سگرید کاگ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے فیصلہ کرلیا ہے  کہ کابینہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا  ، اگر وزیر کی پالیسی کو مسترد کر دیا گیا ہے تو وزیر کو  بھی  چلےجانا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے  فوجی طیاروں نے اگست کے آخری دو ہفتوں میں تقریباً   2،100 افراد کو افغانستان سے نکالا اور ان میں سے تقریباً 1،700 افراد کی منزل  نیدرلینڈز  تھی لیکن سیکڑوں نیدر لینڈز کے  شہری  بہت سے افغان نژاد ، اور غیر متعینہ تعداد میں افغانی جو فوجی مشن ، نیوز میڈیا یا غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کام کرتے تھے وہ پیچھے رہ گئے کیونکہ وہ ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکے تھے۔

مزید پڑھیے  کرکٹ ورلڈ کپ، براہ راست کوالیفائی کرنے والی تمام ٹیموں کے کپتان نئے ہونگے
Back to top button