بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان نے امر اللہ صالح کے بھائی کو مار ڈالا، اہلخانہ کا الزام

افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں،اہلخانہ کے مطابق طالبان نے امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح کو مار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز روح اللہ کو مار دیا  اوران کی تدفین کی اجازت نہیں دے رہے۔

دوسری جانب طالبان نے ان کے اہلخانہ کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ روح اللہ صالح کو پنجشیر کی لڑائی کے دوران مارے گئے ۔

خیال رہے کہ 15 اگست کو طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح پنجشیر چلے گئے تھے اور طالبان کے خلاف مزاحمتی فورس کے قائدین میں شامل تھے۔

گزشتہ دنوں طالبان نے پنجشیر کے کنٹرول کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھاکہ امراللہ صالح فرار ہوچکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button