بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب میں مزید تین روز تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے اسکولوں کی بندش میں مزید تین روز کا اضافہ کر دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکول 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبے بھر کے اسکول 12 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب اسکول 15 ستمبر تک بند ہوں گے۔

اُدھر پنجاب کے ہائی رسک 15 اضلاع میں ٹرانسپورٹ سروس بھی 15 ستمبر تک بند رہے گی۔

Back to top button