بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی فوج کو خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔عالمی، علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور احتیاطی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت ہونے والی کورکمانڈر کانفرنس میں اس بات کا عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں امن خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔


کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کےلیے سید علی گیلانی کی جدوجہد ،قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔شرکا نے کہا سیدعلی گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کے لیے صرف کی۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ بارڈر مینجمنٹ سے نقل و حرکت اور سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔عالمی، علاقائی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غورکیا گیا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور احتیاطی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔


آرمی چیف کی افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں فوج کے کردار کی تعریف کی ۔ آرمی چیف نے افغانستان سےغیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔


کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ ہے ، بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور پاکستان میں امن خراب کرنےکی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گا۔ کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیاافغانستان میں بامقصدرابطوں،انسانی ہمدردی کےتحت کرداراداکرے، خطےمیں دیرپاامن کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے، جس پر شرکا نے کہا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپاامن کے لئےباہمی تعاون کوفروغ دیں۔


شرکا نے بھارتی جبرکے خلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکی پرامن محرم کے لئے کوششوں کوسراہتے ہوئے روایتی ،غیرروایتی خطرات سے نمٹنےکی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔

Back to top button