بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مسافر کوچ الٹنے سے دو جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ کی طرف آ رہی تھی کہ کھڑ کوچہ کے مقام پر الٹ گئی۔

کو چ الٹنے کے حادثے میں کوچ میں سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ 16 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے لیے مستونگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد میں زیادہ زخمی افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے  بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 8 جاں بحق
Back to top button