تجارت
آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا
سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔عاصم رضا
پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کا 20 کلو گرام کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کے بعد 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت بڑھ کر 1180 روپے ہو گئی ہے۔
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے، تھیلے کی ایکس مل قیمت 1150 روپے اور پرچون قیمت 1180 روپے ہو گئی ہے۔
عاصم رضا کے مطابق 20 روز میں آٹا 100 روپے مہنگا ہوا ہے، سرکاری گوداموں سے گندم نہیں مل رہی جس کے باعث اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔
دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔