بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

تحریک طالبان پاکستان ہمارا معاملہ نہیں، ذبیح اللہ مجاہد

پاک افغان طویل سرحد پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرامیں گفتگو میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  اگر  پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو اپنا سربراہ مانتے ہیں تو انہیں ان کی بات بھی ماننا ہوگی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک افغان طویل سرحد پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں، حکومت کی تشکیل کے بعد اس سے متعلق مکینزم بنائیں گے۔ اگر کسی کو پڑوسی ملک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پایا گیا تو اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا افغان طالبان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ نہ کریں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ٹی ٹی پی کا معاملہ افغانستان کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے، ان کی جنگ کے جواز اور عدم جواز سے متعلق فیصلہ کرنا اور لائحہ عمل بنانا ہمارا نہیں پاکستان، پاکستانی علما اور دینی حلقوں کا کام ہے۔

مزید پڑھیے  ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کو تائیوانی عوام کی تائید نہیں مل سکی، ترجمان مین لینڈ
Back to top button