بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور برطانوی وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ

افغٓنستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا تعمیری کردار بدستور ادا کرتا رہے گا،شاہ محمود قریشی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس اور برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈومینک راب نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور افغانستان کی صورت حال اور امدادی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سےجاری بیان کے مطابق ‘وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیرخارجہ نے آگاہ کیا کہ افغٓنستان میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان اپنا تعمیری کردار بدستور ادا کرتا رہے گا’۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ ‘وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورت حال میں اقوام متحدہ کے تعاون کو سراہا’۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امدادی کام جاری رکھے اور افغانستان کے عوام کی ضروریات اور معاشی بہتری کے لیے تعاون رکھنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے اداروں اور تنصیبات میں امدادی کاموں میں تعاون کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اپنا کردار جاری رکھے۔

دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوتریس کو یقین دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کے کاموں میں تمام ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے افغانستان سے انخلا کے لیے عالمی برادری کو سہولت فراہم کرنے کی کاوشوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

دفترخارجہ کے بیان کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیے  پڑوسی ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہیں، پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ، پاک فوج

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو جرمنی، ہالینڈ، بیلجیم، ڈنمارک، سویڈن اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ سے افغانستان کے حوالے سے ہونے والے رابطوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہم کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

Back to top button