بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلش بائولرز نے بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر ڈالا

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اورٹن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبنسن اور سیم کورن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں  انگلش بولرز نے بھارتی بیٹسمینوں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو 78 رنز پر آؤٹ کردیا۔

انگلینڈ کے شہر لیڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا۔

انگلش بولرز کے سامنے بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر ز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

Image

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی خاطر خواہ کاکردگی نہ دکھا سکے اور 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت  کے روہت شرما 19 اور اجنکے راہنے 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اورٹن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ روبنسن اور سیم کورن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی بھڑک اٹھے ہیں اور طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔

Back to top button