بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا مکمل دن بارش کی نذر

دوسرے دن ابتدا سے ہی بارش کا راج رہا اور دن بھر وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث انتہائی کوشش کے باوجود کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا اور ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ابتدا سے ہی بارش کا راج رہا اور دن بھر وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث انتہائی کوشش کے باوجود کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

اس سے قبل پاکستان نے میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔

Back to top button