بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی ضمانت منظور

لاہور کے شاہی قلعے میں نصب سکھ سلطنت کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے والے ملزم کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی مقامی عدالت میں مجسمہ توڑنے والے ملزم رضوان کو پیش کیا گیا جہاں ٹبی سٹی پولیس نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت میں ملزم رضوان کے وکلا نے جرم قابل ضمانت ہونے کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست دائر کی اور کہا کہ پولیس ملزم رضوان کیخلاف تحقیقات مکمل کر چکی ہے، ملزم سے مزید برآمدگی کی بھی توقع نہیں ہے۔

ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ رضوان کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں اس پر عدالت نے ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے شاہی قلعے میں نصب سکھ سلطنت کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو ملزم رضوان نے ہتھوڑے سے نقصان پہنچایا تھا ،ملزم نے مجسمے کو پاش پاش کر کے گھوڑے پر سے گرا دیا تھا۔

Back to top button