بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ملاعبدالغنی برادر 20سال بعد آج افغانستان پہنچیں گے،اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

طالبان کے قطرسیاسی دفتر کی قیادت دوحا سے ہنگامی طور پر قندھار روانہ ہوگئی ہے،قندھار میں استقبال کی تیاریاں جاری

طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملاعبدالغنی برادرکے  آج افغانستان پہنچنےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا عبدالغنی برادر 20سال بعد افغانستان پہنچیں گے اور انہیں افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپےجانےکاامکان ہے۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے قطرسیاسی دفتر کی قیادت دوحا سے ہنگامی طور پر قندھار روانہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قندھار میں قطر طالبان رہنماؤں کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور  شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں اقتدار کی خلا کے باعث ملا برادر کو فوری طور اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

طالبان ذرائع بتاتے ہیں کہ فوری طور پر افغانستان کے حکومتی معاملات قندھار سے چلانے کا امکان ہے جبکہ طالبان کے اہم رہنماؤں کو کابل اور دیگر صوبوں سے قندھار پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق قطر سے آنے والے وفد کا پہلے کابل ائیرپورٹ اترنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن کابل ائیرپورٹ پرامریکی فوج کی موجودگی پروفد کو قندھار اترنے کا کہا گیا۔

اشتہار
Back to top button