بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

کابل میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع

امریکی سفارت خانے اور مختلف وزارتوں سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت بھی طالبان کر رہے ہیں

طالبان کے کنٹرول کے 2 روز بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر معمولات بحال ہونے لگے۔

افغان طالبان نے تمام سرکاری افسران کے لیے عام معافی کا اعلان کر دیا، طالبان کی جانب سے سرکاری افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ دوبارہ اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

طالبان کے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ سب کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام افغان بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئیں۔

امریکی سفارت خانے اور مختلف وزارتوں سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت بھی طالبان کر رہے ہیں۔

افغان ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، سڑکوں پر رش آہستہ آہستہ بڑھنے لگا ہے، مزید دکانیں بھی کھل گئیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی طرف سے کابل کی صورتِ حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری ہے۔

سی این این کی خاتون رپورٹر نے حجاب میں رپورٹنگ کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔

افغان نیوز چینل طلوع کے ہیڈ آف نیوز مراقہ پوپل کے مطابق خاتون اینکر نے طالبان میڈیا ٹیم کے رکن کا انٹرویو کیا۔

طالبان کابل کے تھیم پارک میں ڈوجنگ کار سے لطف اندوز ہونے لگے۔

اشتہار
Back to top button