بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنرز کا مہنگائی پیشہ ور بھکاریوں کیلئے آپریشن، جرمانے، دو دکانیں سیل، ایک گرفتار

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے علاقوں میں قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن،ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰه تبسم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے (144) مقامات پر انسپیکشن کی،جس میں قیمتوں میں اضافے پر گیارہ ہزار روپے (11000) جرمانہ عائد کیا گیا

دو دکانوں سیل جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، اس کے علاوہ آٹھ پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس اور شیشہ کیفیز کے خلاف بھی کاروائی کی گئی،

تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے علاوہ چودہ کلو (14) سے زیادہ پولی تھین بیگز قبضے میں لے لیے گئے،

مزید برآں دو غیر قانونی پیٹرول فیلنگ ایجنسیوں اور تین غیر قانونی ایل پی جی فلنگ اسٹیشنز کو سیل کر دیا گیا،

واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ، قیمتوں میں اضافے کے خلاف اور پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،

Back to top button