بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سقوط کابل قریب ، طالبان ضلع بگرام میں داخل

اطلاعات ہیں کہ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان کابل میں فائرنگ جاری ہے

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی کے ساتھ جاری ہے اور انہوں نے دارالحکومت کابل کا گھیرائو مکمل کرلیا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق کابل کی ضلع  بگرام میں طالبان داخل ہو چکے ہیں، ادھر اطلاعات ہیں کہ طالبان اور افغان فورسز کے درمیان کابل میں فائرنگ جاری ہے، ترجمان طالبان کے مطابق وہ کابل میں بزور طاقت داخل نہیں ہونگے، پرامن طور پر داخلے کیلئے ان کے افغانستان انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ادھر کابل میں موجود غیر ملکی سفارتخانے کے عملے کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button