بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ، قومی کرکٹ ٹیم اور سٹاف بخیریت

خیال رہے کہ جمیکا میں اس وقت قومی کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے جو وہاں دو روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر  7.2 ریکارڈ کی گئی ہے اور آفٹرشاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فوری طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، جمیکا میں حکام کی جانب سے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمیکا میں اس وقت قومی کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے جو وہاں دو روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف خیریت سے ہیں۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ پاک ویسٹ انڈیزپہلے ٹیسٹ کے تیسرے روزکا کھیل مقررہ وقت پرشروع ہوگا۔

اشتہار
Back to top button