بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ میں فائرنگ کا واقعہ،5افراد ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انگلینڈ کے سیاحتی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ سے 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ دہشت گردی کا واقعہ نہیں لگتا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت جیک ڈیویسن کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی وزیرِ داخلہ پریتی پٹیل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button