بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کشمیر پریمیئر لیگ،راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو شکست دیدی

میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے 50 گیندوں پر 74 رنز بنائے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کو جیت نہ دلا سکی۔

کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے ہرا دیا۔

آزاد کشمیر کے مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولا کوٹ ہاکس کے دیئے گئے 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز 8 وکٹ پر 151 رنز بنا سکی۔

میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک نے 50 گیندوں پر 74 رنز بنائے تاہم ان کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کو جیت نہ دلا سکی۔

اس سے قبل میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر راولا کوٹ ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ راولا کوٹ ہاکس کے احمد شہزاد نے 69 اور کپتان شاہد آفریدی نے 16 رنز بنائے تھے۔ راولا کوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔

اشتہار
Back to top button