بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

یوم استحصال کے حوالے سے آزادی چوک پر کشمیریوں کا دھرنا جاری

ڈائریکٹرفورم فارجسٹس اینڈ پیس مشتاق الاسلام نے کہا کہ مسئلہ دفعہ 370 یا 35 اے کا نہیں، ہماری آزادی کا ہے۔مشتاق الاسلام

مظفرآباد میں یوم استحصال کے حوالے سے آزادی چوک پر کشمیریوں کا دھرنا جاری ہے۔

سربراہ پاسبان حریت عزیر غزالی نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل بھارتی اقدامات کو کالعدم قرار دے، مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو استصواب رائےکا حق دیا جائے۔

ڈائریکٹرفورم فارجسٹس اینڈ پیس مشتاق الاسلام نے کہا کہ مسئلہ دفعہ 370 یا 35 اے کا نہیں، ہماری آزادی کا ہے۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم صرف اقوام متحدہ کےزیر اہتمام رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کی جانب مارچ کیا جارہا ہے۔

اشتہار
Back to top button