بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کمشنر گوجرانوالہ کا گمشدہ کتا مل گیا

کتے کے کی تلاش کے لیے شہر میں رکشوں پر اعلانات کروائے گئے اور گھر گھر تلاشی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا


کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن کا لاپتہ پالتو کتا دو روز بعد آخر مل ہی گیا۔ میونسپل کارپوریشن نے کتے کو بحفاظت کمشنر ہاؤس پہنچا دیا۔

کتے کے کی تلاش کے لیے شہر میں رکشوں پر اعلانات کروائے گئے اور گھر گھر تلاشی کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

کمشنر کے پالتو کتے کو میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے دو روز بعد ڈھونڈ نکالا۔

کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن کے پالتو اور جرمن شیفرڈ نسل کے کتے کو میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے کمشنر ہاؤس پہنچا تو دیا۔ لیکن یہ بتانے سے انکار کردیا کہ کتا انہیں کہاں سے ملا۔

Back to top button