بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چار سدہ میں پولیس چوکی پر دہشتگردی کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید

چارسدہ کی ڈھیری زرداد پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے ابتدائی طور پر 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، زخمی ہونے والوں میں سے 2 اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں رمیز اور عمران شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی پولیس اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس کے جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Back to top button