بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا کے وار تیز، وبا سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 209 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 761 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 78 ہزار 7 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 70 لاکھ 26 ہزار 307 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 74 ہزار 434 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 903 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 904 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 995 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 799 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 435 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 86 ہزار 602 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 797 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 19 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 326 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 631 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 620 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 935 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 133 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Back to top button