صحت
وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی
ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے تھے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیا کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 167 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 2 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔