بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹوئنٹی منسوخ

سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کردیا گیا ہے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے دونوں ٹیموں کے مابین اب پانچ کی بجائے چار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے

ابتدائی طور پر 27 جولائی کو شیڈول پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ منسوخ کردیا گیا ہے اب ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 28 جولائی کو کھیلا جائے گا

دیگر میچز کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

Back to top button