بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر پہنچ گئی

کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر کھلاڑی کل سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے


پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز پہنچ گئی۔ جہاں اب اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ کورونا ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر کھلاڑی کل سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button