بین الاقوامی
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا
غلاف کعبہ کے لیے 670 کلو خالص سونا اور ریشم استعمال کیا گیا اور اس کی تیاری پر 20لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا، 200 ہنرمندوں نے تبدیلی کے عمل میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق غلاف کعبہ کے لیے 670 کلو خالص سونا اور ریشم استعمال کیا گیا اور اس کی تیاری پر 20لاکھ ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔
کورونا کے باعث غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا وقت تبدیل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سال کورونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔