قومی
وزیر اعظم عمران خان کی ثمر قند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری
وزیراعظم عمران خان کو امام بخاری کے مزار کی توسیع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار کا دورہ بھی کیا
وزیر اعظم عمران خان نے ثمر قند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ ازبکستان کے دوران ثمر قند گئے اور امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔
ان کے ہمراہ ازبک ہم منصب بھی تھے، اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ازبکستان میں دوسرا دن، وزیرِ اعظم کی کانفرنس میں شرکت
اس دوران وزیراعظم عمران خان کو امام بخاری کے مزار کی توسیع سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے امیر تیمور کے مزار کا دورہ بھی کیا۔