بین الاقوامی
عراقی ہسپتال میں آتشزدگی،64 افراد لقمہ اجل بن گئے
عراقی حکام کے مطابق آگ لگنے سے ہلاک افراد میں سے 39 کی شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا
عراق کے شہر ناصریہ کے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی ہے، حکام نے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عراقی حکام کے مطابق آگ لگنے سے ہلاک افراد میں سے 39 کی شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپتال کا کورونا وارڈ 70بستروں پر مشتمل تھا، اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی شہرناصریہ کےاسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن سلینڈرز پھٹنے سے گزشتہ روز شام کو آگ بھڑک اٹھی تھی۔