بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل فیضان احمد نے جیت لیا

کراچی کے مقامی کلب میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیضان احمد نے سلطان محمد کو دو کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دی

سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل فیضان احمد نے جیت لیا، انھوں نے فائنل میں سلطان محمد کو دو کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دے دی۔

ایونٹ کے اختتام پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق ووہرہ نے کیوسٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

کراچی کے مقامی کلب میں ہونیوالے ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیضان احمد نے سلطان محمد کو دو کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دی۔

ابتدائی پانچ فریمز میں دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا، پانچویں فریم کے اختتام پر فیضان کو صرف تین ۔ دو کی برتری حاصل تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے مسلسل تین فریمز جیت کر مقابلہ چھ ۔ دو سے اپنے نام کرلیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی فیضان احمد نے 40 ہزار روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔

دوسری جانب 13واں جونیئراسنوکر سندھ کپ عمر اسماعیل نے جیت لیا جبکہ پہلے انڈر17 اسنوکر سندھ کپ کے فائنل میں حسنین اختر کامیاب ہوئے۔

Back to top button