کھیل
کوپا امریکا کپ، بولیویا کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست
۔بولیویا کی جانب سے واحد گول سویدرا نے کیا جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے چوتھا گول مارٹنز نے کیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلا دی
کوپا امریکا کپ میں ارجنٹینا نے بولیویا کو 4 گول سے ہرا دیا ۔کوپا امریکا کپ کے پری کوارٹر فائنلز کے پہلے میچ میں بولیویا اور ارجنٹائن کا سامنا ہوا،ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول چھٹے منٹ میں گومز نے کیا جس کے بعد 33 ویں منٹ میں لیونل میسی نے دوسرا گول داغ دیا۔
میسی نے ہی ہاف ٹائم سے قبل دوسرا گول کرکے ٹیم کی برتری کو تین صفر تک پہنچا دیا ۔بولیویا کی جانب سے واحد گول سویدرا نے کیا جبکہ ارجنٹائن کی جانب سے چوتھا گول مارٹنز نے کیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔