بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان میں سفارتخانے کی حفاظت کیلئے فوجی رکھنے کے بیان پر طالبان کا ردعمل سامنے آگیا

11 ستمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد اگر 650 امریکی فوجی افغانستان میں رہے تو یہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔

امریکی حکام کے انخلا کے بعد بھی افغانستان میں سفارتخانے کی حفاظت کیلئے فوجی رکھنے کے بیان پر طالبان کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں قطر میں قائم افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ انخلا کی تاریخ کے بعد بھی اگرامریکی افواج افغانستان میں رہیں تو طالبان ردعمل کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد اگر 650 امریکی فوجی افغانستان میں رہے تو یہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی حکام نے کہا تھاکہ کابل میں سفارتخانے کا تحفظ کرنے کیلئے 650 امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

مزید پڑھیے  کابل میں امریکی سفارتخانہ بند،عملے کی واپسی کا آپریشن جاری
Back to top button