بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزارت داخلہ نے طارق ملک کا بطور چیئرمین نادرا نوٹیفکیشن جاری کردیا

تعیناتی کی منظور ی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اعتراض کیا جارہا تھا

وزارت داخلہ نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) طارق ملک کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ساتھ جاری تنازعے کو ختم کردیا ۔

وفاقی کابینہ کی طرف سے طارق ملک کی تعیناتی کی منظور ی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اعتراض کیا جارہا تھا ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں مشاورت نہیں لی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن خود کرسکتی ہے۔

وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرکے فی الحال تنازعے کو ختم کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button