کندھے کی تکلیف میں مبتلا انگلش کرکٹر ہیری گرنے ریٹائر
ں 2019 میں بیگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہیں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر ہیری گرنے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ان کی جانب سے یہ اعلان کندھے میں انجری کے بعد سامنے آیا ہے 34 سالہ ہیری جو نوٹنگھم شائر کائونٹی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں اسی انجری کے باعث گزشتہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بھی اپنی کائونٹی کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے اور انہوں نے کندھے کا آپریشن بھی کرایا تھا
ہیری گرنے جو انگلینڈ کی جانب سے بارہ میچ کھیل چکے ہیں 2019 میں بیگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر ہیں اور اب انہوں نے بالآخر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ان کا کہناہے کہ کندھے کی انجری کو دیکھتے ہوئے اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائوں ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ فیصلہ تھا تاہم مجھے کرنا پڑا کیونکہ ابھی میرے مکمل فٹ ہو کر کرکٹ میں واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔