بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فورسزکی امدادی اداروں کے کارکنوں کو دھکے دینے کی ویڈیو وائرل

فلسطین اسرائیل تنازع کے دوران اسرائیلی فوج سنگین ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے لگی ہے، ایک جانب اسرائیل کی جانب سے سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے نہتے لوگوں پر بمباری کی جا رہی ہے جس سے اب تک ایک سو انیس سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے

دوسری جانب اسرائیلی فوجی امدادی اداروں کو ان حملوں میں شدید زخمی ہونے والے افراد تک رسائی بھی نہیں دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے اسرائیلی فوجی ایک امدادی ادارے کے کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کر رہے ہیں انہیں دھکے دے رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں

Back to top button