بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر کے ہمراہ “یوم تکر یم شہداء پاکستان “کے مو قع پر شہداء کے لو احقین سے اظہار ہمدردی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر شائستہ ندیم کے ہمراہ “یوم تکر یم شہداء پاکستان “کے مو قع پر شہداء کے لو احقین سے اظہار ہمدردی اور ان کی حو صلہ افزائی کے لئے سندرال کے ایک گاؤں کوڑا کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اعجاز ملک،ڈی ایس پی پیٹرولنگ رانا مجتبےٰ اور دیگر افسران بھی تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بلوچستان کے بارڈ ر پر دہشت گردی کے مقابلے میں 20ستمبر 2022کو شہید ہونے والے فوجی عمران ولد رمضان اور نومبر 2022میں باجوڑ ایجنسی میں شہید ہونے والے احمد حسن ولد اشرف کی قبروں پر جاکر پھولوں کی چادر چڑ ھائی۔شہیدوں کے والدین اور لوا حقین سے ملے اور شہد اء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او شہداء کے گھروں میں بھی گئے۔انہیں پھو لوں کے گلد ستے اور مٹھا ئی پیش کی۔ان سے اظہار ہمدردی کیا اور انہیں حوصلہ افزائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ضلعی انتظامیہ،پولیس یا کسی دیگر اادارے کے متعلق آپ کا کو ئی کام بھی ہو تو اسے فوری حل کر وایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے لواحقین میں سے شہداء کے چھو ٹے بھا ئیوں جو وہاں موجو د تھے انہیں ملاز مت کے لئے افر بھی دی۔شہداء کے لواحقین سے کہا کہ شہداء کے گھروں میں آ نا ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے چونکہ آ پ کے بیٹوں نے ملک و ملت کی بقاء کی جنگ لڑی اور اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے وطن پر جان نچھا ور کر دی لہذا ہم اور پوری قوم آ پ سے اظہار ہمدردی اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

Back to top button